گلوان وادی سے جاری چینی فوج کی ویڈیو پر بھارتی سیخ پا

بیجنگ (قدرت روزنامہ)گلوان وادی سے جاری چینی فوج کی ویڈیو پر بھارتی سیخ پا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے متنازع علاقے میں نئے سال کی شروعات پر تقریب منعقد کر کے بھارت کو نیا پیغام پہنچا دیا۔

نئے سال کے پہلے ہی دن چین کے سرکاری میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں کو متنازع علاقے گلوان وادی میں چین کا بڑا جھنڈا لہراتے اور مسلح فوجی اہلکاروں کو قومی ترانہ پڑھتے دکھایا گیا ہے۔

نیو ایئر پر جاری اس ویڈیو میں ایک پہاڑ بھی نظر آرہا ہے جس پر چینی زبان میں لکھا ہے ’’کبھی بھی ایک انچ زمین نہیں دیں گے‘‘۔

چین کی جانب سے جاری ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے چین اور مودی حکومت کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی پیپلز لبریشن آرمی کی ویڈیو پر سیخ پا نظر آیا۔