اریبہ حبیب پیا گھر سدھار گئیں، خوبصورت تصویریں ، ویڈیوز وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب پیا گھر سدھار گئیں، گزشتہ روز ہونے والی اُن کی شادی کی متعدد خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر اریبہ حبیب کی مہندی اور مایوں کی تقریب کی طرح اب شادی کی بھی خوب تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر اور تقریباً مکمل پاکستان شوبز انڈسٹری کے چہرے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے خوبصورت اور اہم ترین دن کے لیے ہلکے رنگ کے لباس اور اُس پر کافی لائٹ میک اپ کا انتخاب کیا تھا۔

اریبہ حبیب تقریب کے دوان کافی خوش اور پر اعتماد نظر آ رہی تھیں۔

دوسری جانب اریبہ حبیب کے سیئاں جی نے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ کالی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔

نوبیاہتا اریبہ حبیب اور اُن کے شوہر نے بھی شادی کی تقریب کے دوران ڈانس پرفارمنسس دیں جبکہ شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکاراؤں کی جانب سے بھی گروپ میں ڈانس کیا گیا اور شادی کی تقریب کو مزید چار چاند لگا دیئے۔

اریبہ حبیب کی وائرل اِن ویڈیوز اور تصویروں پر اُن کے مداح بے حد خوش اور اُنہیں نظر بد دور کی دعائیں دیتے ہوئے نظر ا ٓرہے ہیں۔