اس تصویر میں آپ کتنے جانور دیکھ سکتے ہیں؟ آپ کا جواب آپ کی ذہانت اور شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

 

(قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ہم مختلف چیزوں کو جس طرح دیکھتے ہیں وہ
منحصر ہوتا ہے کہ ہمارا دماغ کس طرح کی معلومات کی تشریح کرتا ہے۔ جبکہ دیگر محققین نے ثابت کیا ہے کہ شخصیت کا براہ راست تعلق ہے کہ دماغ کی ساخت سے ہوتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔دوسرے الفاظ میں جس طرح سے ہم چیزوں کو دیکھتے ہیں وہ ہماری فطری شخصیت کے بارے میں باریکیوں کو ظاہر کر سکتا ہے۔ اور یہ پہیلیاں ان کو پرکھنے کا ایک تفریحی طریقہ ہے۔آج ہم آپ کو ایک تصویری پہیلی دکھانے جا رہے ہیں جو آپ کو اپنے متعلق جاننے میں مدد فراہم کرے گی۔اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر آپ نے یہ بتایا ہے کہ اس میں کتنے جانور آپ کو نظر آرہے ہیں؟تصویر کو غور سے دیکھیں اور جواب دیں کہ مذکورہ تصویر میں کل کتنے جانور موجود ہیں۔کیا آپ اس تصویر میں جانوروں کی کُل تعداد تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں؟ اگر نہیں تو جواب جاننے کے لیے نیچے دی گئی تصویر میں ملاحظہ کیجیے۔تصویر میں کل 13 جانور موجود ہیں۔• اگر آپ 1 سے 3 تک جانور تصویر میں دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ زندگی میں آپ کو چیزوں سطحی اور سرسری دیکھتے ہیں۔

مزید گہرائی میں دیکھنے کی عادت اب آپ کو اپنا لینی چاہیے۔• اگر آپ 4 سے 6 جانور دیکھ پائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ زیادہ واضح دکھائی دینے والی چیزوں کو دیکھ لیتے ہیں لیکن کچھ گہرائی میں جانے والی چیزوں کو نہیں دیکھ پاتے۔• 7 سے 9 دکھائی دینے کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں ہر چیز کو اچھے انداز سے پرکھ لیتے ہیں جو کہ ایک ذمہ دار شخص کی علامت ہے۔• صرف چند ہی لوگ ایسے ہیں جو 10 سے اوپر جانوروں کو دیکھ پائے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں یا انتہائی ذہین شخصیت کے مالک ہیں۔