د نیا و ی خو ا ہشا ت سے د و ر ی ا و ر آ خر ت کی طر ف ر غبت مقبو ل حج کی علا مت ہے ، ا ما م مسجد نبویؐ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ کی مسجد نبویؐ میں جمعہ کے خطبے کے دوران امام شیخ صلاح البدیر نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس جانے والے حجاج کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دوبارہ ممنوعہ اور گناہ کے کاموں کی طرف نہیں لوٹنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مقبول حج کی علامت یہ ہے کہ انسان دنیاوی خواہشات سے دور ہو کر آخرت کی طرف رغبت اختیار کرے۔ امام نے مدینہ منورہ کی فضیلت اور مسجد نبویؐ میں نماز کے اجر و ثواب میں اضافے کو بھی اجاگر کیا اور مسجد کے ادب و احترام کو اعلیٰ ترین اخلاق کے ساتھ ملحوظ رکھنے پر زور دیا۔
شیخ صلاح البدیر نے اپنے خطبے کے اختتام پر ان افراد کو بھی امید دلائی جو دنیاوی غفلت یا ذاتی گناہوں میں مبتلا ہیں کہ وہ کبھی مایوس نہ ہوں بلکہ اللہ تعالیٰ کے درِ توبہ کی طرف رجوع کریں، کیونکہ رحمت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
