مکہ مرمہ ، حر ا میو ز یم میں غلا ف کعبہ کو قر یب سے د یکھ کر ز ا ئر ین کی آ نکھیں نم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عشقِ الٰہی کا دلوں کو تڑپا دینے والا یہ روح پرور منظر مکہ مکرمہ کے “حرا میوزیم” کا ہے، جہاں بیت اللہ کے مقدس غلاف (کسوہ شریف) کو اتنے قریب سے دیکھ کر زائرین کی آنکھیں نم ہو گئیں اور پورا ہال درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھا۔
سیاہ ریشم پر سونے اور چاندی کے مقدس دھاگوں سے کڑھی قرآنی آیات اور کعبہ کے دروازے کا یہ عکس جیسے ہی ضیوف الرحمن کے سامنے آیا، ہر آنکھ عقیدت کے آنسوؤں سے بھر گئی اور لوگ پروانوں کی طرح اس متبرک ورثے کے گرد جمع ہو گئے۔
خانہ کعبہ کی اسی تڑپ اور سچی محبت میں ڈوبے زائرین گھنٹوں یہاں کھڑے ہو کر اپنے رب کے حضور دعائیں مانگتے اور اس خوبصورت منظر کو اپنے دلوں میں بساتے نظر آ رہے ہیں۔
