اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ٗ مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دبئی جانے والے مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آبادایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی اور دبئی جانے والے مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد کرلئے، جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً چوبیس لاکھ روپے ہےـمسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔اے ایس

ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والا مسافر پرسرچنگ مشینوں سے گزر کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لیکرجہاز تک پہنچ گیا تھا۔بعد ازاں اس دوران مسافر کے دستی سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونے کے بسکٹ اور13ہزار سے زائد یورو برآمد کئے گئے۔

Recent Posts

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

3 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

12 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

17 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

26 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

32 mins ago

مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین…

40 mins ago