وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کر دیا، ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو ذاتی خطرات کی پروا کیے بغیر انسانی جان بچانے اور دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں ،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران غیر معمولی بہادری، فرض شناسی اور انسان دوستی کا مظاہرہ کیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی فوری مدد کی اور مشکل ترین حالات میں جس جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین اور پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو ذاتی خطرات کی پروا کیے بغیر انسانی جان بچانے اور دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی کی بروقت کارروائی نے انسانیت دوستی، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی بہترین مثال قائم کی ہے۔
لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران غیر معمولی جرات، انسان دوستی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری مدد فراہم کرنے والے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کو سول ایوارڈ دیا جائے گا ایسے بہادر اور باہمت افراد ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں جو… pic.twitter.com/k8zcg0kjbf
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) June 7, 2026
ان کی جرات مندانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت بلوچستان انہیں سول ایوارڈ سے نوازے گی تاکہ معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں اور عبدالرزاق ترکئی کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ایسے کردار معاشرے میں امید، ہمت اور انسان دوستی کی روشن مثال ہوتے ہیں اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
