امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران


تهران(قدرت روزنامہ)ایران کے اقوامِ متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے خیالات کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔
ایران کے سفیر کے مطابق امریکا اور ایران پاکستان کے ذریعے حتمی مسودے تک پہنچنے کے لیے خیالات اور آرا پیش کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ابھی حتمی مسودے تک نہیں پہنچے، تاہم ہم اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert