ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا، امریکی صدر

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا۔
اسرائیلی چینل 12 سے گفتگو میں ٹرمپ نے بتایا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے 5 علاقائی ممالک نے رابطہ کرکے اسرائیلی وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
ٹر مپ نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ نئی جنگ چاہتا ہوں، نہ ہی گرین سگنل دے سکتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو پر واضح کردیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں خود کو میدان میں اکیلے پائےگا۔
