ڈیرہ مراد جمالی: ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، چار موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چار موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی تھانہ کی حدود کچی ریلوے پھاٹک کے مقام پر گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مختیار کھوسو سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی مین بازار میں نجی بینک کے سامنے محمد یونس ہجوانی کی کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ایک اور واقعے میں ڈیرہ مراد جمالی منی بائی پاس کے قریب تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مشتاق کھوسو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
ادھر صحبت پور سٹی پولیس تھانے کی حدود میں بینظیر انکم سپورٹ دفتر کے سامنے عرفا علی کھوسو کی کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔
پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
