پاکستان سے خلیجی ملک جانے کے خواہش مند مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ شہر سے بھی اماراتی ریاست دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے پہلی پروازپی کے179کے ذریعے 165 مسافر دبئی روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور دیگر نے مسافروں کو رخصت کیا۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔پروازوں سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مسافروں کو سفری سہولت میسر آ گئی۔ پی آئی اے مختلف شہروں سے ہفتہ وار31پروازیں دبئی کیلئے چلا رہی ہے۔
قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑے شہروں کومسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی براہ راست پروازیں بحال ہوگئیں، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔