جنوبی پشتونخوامیں سفاکانہ، دہشتگردانہ واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں،پشتونخوامیپ

فارم47کی مسلط نااہل حکومت کرپشن، رشوت خوری، اقرباء پروری اور پرسنٹ کی کارستانیوں میں مصروف ہیں ایسی ناکام مسلط حکومت کو حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں،ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی اور سپرہ راغہ روڈ واقعات قابل مذمت ہیں


سرکاری سرپرستی میں جاری وحشیانہ، سفاکانہ دہشتگردی کے غیر انسانی اور پشتون اعلیٰ روایات کے برخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں، امن وامان کے لیے اقدامات کیئے جائیں، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں گزشتہ ایک ماہ سے جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں سفاکانہ، دہشتگردانہ واقعات کے تسلسل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی، ضلع زیارت، ضلع دکی، ضلع قلعہ عبداللہ، ضلع چمن، ضلع پشین، ضلع سبی کے مختلف شاہراہوں پر دہشت گردی کے مسلسل واقعات جس میں انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع،عوام کے ٹرکوں ودیگر املاک کو جلانے، لوگوں کوتاوان کے عیوض لاپتہ کرنے، سودا طے کرنے والے افراد اور پیسے لینے والوں کے گھر اور اُن کا پتہ معلوم ہونے کے باوجود فارم 47کے غیر منتخب مسلط حکومت کی جانب سے کوئی بھی کارروائی نہ کرنے اوراسی طرح سول ہسپتال کے حالیہ تیزاب گردی کے واقعہ جس میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصرکی شدید جھلسنے اور ملزم کو تحقیقات کے لیے پیش کرنے کی بجائے انہیں قتل کرنے کے اقدام کو ملکی آئین وقوانین کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع زیارت مانگی کے مقام پر گاڑیوں کو جلانے و چار افراد کو بندوق کے زور پر اُٹھانے، دُکی روڈ پر کام کرنیوالے دو مزدورو ں کو اُٹھانے،عید کی رات شاہرگ میں 5افراد کو سفاکانہ قتل کرنے، قلعہ عبداللہ میں مسلسل نامعلوم افراد کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ، چمن میں ایف سی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مسلسل انسانی قیمتی جانوں کا ضیاع، پنجپائی، نوحصار، غبرگ، سرہ غوڑگئی، ہنہ، سورینج، کچلاغ، زرغون غر، منگلہ کے واقعات کا تسلسل اورمقامی قبائل کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کے عوام دشمن اقدامات میں ملوث کوئی بھی ملزم آج تک نہ پکڑاگیا ہے اورنہ ہی واقعات کے متاثرین کا کوئی مداوا کیا گیا ہے۔ جبکہ صوبے پر فارم47کی مسلط نااہل حکومت کرپشن، رشوت خوری، اقرباء پروری اور پرسنٹ کی کارستانیوں میں مصروف ہیں ایسی ناکام مسلط حکومت کو حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں جاری وحشیانہ، سفاکانہ دہشتگردی کے غیر انسانی اور پشتون اعلیٰ روایات کے برخلاف اقدامات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں اور مسلط حکومت طفل تسلیوں سے متاثرین کے خاندانوں اور عوام کو دھوکہ دہی میں مصروف عمل ہیں۔ اورگزشتہ شب سپیرہ راغہ روڈ کی تعمیر کے مزدوروں کو اٹھانے اور دُکی تک پہنچانے کی اطلاعات حکومت کی مکمل ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ واقعات کی فوری روک تھام کرتے ہوئے ان واقعات میں عوام کے کرورڑوں روپے کے املاک کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ملوث پس پردہ قوتوں اور عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرتے ہوئے امن وامان کے لیے فوری موثر قانونی اقدامات اٹھائیں جائیں جو حکومت اور اس کے انتظامی اداروں کی فرض اولین ہیں۔

WhatsApp
Get Alert