ایف اے ٹی ایف کا نیا مطالبہ: جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی . ذرائع کے مطابق نادرا نے ایسے کاروباریوں کی اپ ڈیٹڈ تفصیل ایف بی آر کو فراہم کردی .

ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی .
ذرائع کے مطابق کاروبار کرنے اور ٹیکس میں جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے . نادرا نے نئے سسٹم کے ذریعے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا . فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تفصیل حاصل کی، یہ تفصیل منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کے لیئے استعمال کی جارہی ہے . جعلی بینک اکاؤنٹس بنانے والے بینک حکام کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے .
سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیئے جعلی کارڈ استعمال کرنے والوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں گی، جعلی کارڈ پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور امپورٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کا کھوج بھی لگایا جائے گا . ذرائع کے مطابق آئندہ 2 ماہ میں اس ضمن میں ڈیٹا کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی کرائی جائے گی .
ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی امپورٹرز کے نام بھی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے کررکھے ہیں . بیرون ملک سے پاکستان رقوم بھجوانے والوں اور وصول کنندگان کے شناختی کارڈز کی بھی سکریننگ کی جائے گی . پاکستان سے بیرون ملک رقوم فارن کرنسی میں بھجوانے والوں اور وصول کنندگان کے کارڈز کی سکیننگ بھی کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں