ایف اے ٹی ایف کا نیا مطالبہ: جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے ایسے کاروباریوں کی اپ ڈیٹڈ تفصیل ایف بی آر کو فراہم کردی۔ایف بی آر نے بینکوں سے ان شناختی کارڈذ پر بنائے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق کاروبار کرنے اور ٹیکس میں جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔نادرا نے نئے سسٹم کے ذریعے جعلی شناختی کارڈز کا کھوج لگانے کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے سب سے پہلے ان شناختی کارڈز کی تفصیل حاصل کی، یہ تفصیل منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا کھوج لگانے کے لیئے استعمال کی جارہی ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس بنانے والے بینک حکام کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔
سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیئے جعلی کارڈ استعمال کرنے والوں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں گی، جعلی کارڈ پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور امپورٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کا کھوج بھی لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ 2 ماہ میں اس ضمن میں ڈیٹا کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی کرائی جائے گی۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی امپورٹرز کے نام بھی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے کررکھے ہیں۔بیرون ملک سے پاکستان رقوم بھجوانے والوں اور وصول کنندگان کے شناختی کارڈز کی بھی سکریننگ کی جائے گی۔پاکستان سے بیرون ملک رقوم فارن کرنسی میں بھجوانے والوں اور وصول کنندگان کے کارڈز کی سکیننگ بھی کی جائے گی۔

Recent Posts

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

2 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

6 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

14 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

23 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

45 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

46 mins ago