عمران خان، شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ عثمان بزدار بارے بھی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اہم سیاسی رہنماؤں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کئے ہیں، یہ تفصیلات ایف بی آر نے پارلیمنٹرینزکی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں سے دی ہیں، میاں شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے پانچ لاکھ 35 ہزار 243 روپے ٹیکس کی مد میں دیے، جبکہ آصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18ہزار229 روپے ٹیکس ادا کیا، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے 48

لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس ادا کیا . عثمان بزدار غریب ثابت ہوئے انہوں نے ٹیکس کی مد میں صرف دو ہزارروپے ادا کیے .

. .

متعلقہ خبریں