حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے32اضلاع میں ای اسٹامپ وائٹ پیپر کے نفاذ کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب کا صوبہ بھر کے32اضلاع میں 3جنوری2022ء سے ای اسٹامپ وائٹ پیپر کے نفاذ کا اعلان، صوبہ بھر کے اسٹام فروشوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ پیپر نظام کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں .

تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے 23دسمبر2021ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 32اضلاع میں ای سٹامپ وائٹ پیپر کا نفاذ3جنوری 2022ء سے عمل میں لایا جا رہا ہے تاہم لاہور ڈویژن کے علاوہ صوبہ بھر میں نئے نظام کے تحت عوام الناس کو وائٹ پیپر پر اسٹامپ جاری کیے جائیں گے .

بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس اٹک کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بنک آف پنجاب اور اسٹامپ فروشوں کو 3جنوری سے وائٹ پیپر کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 500روپے سے کم مالیت کے نان جوڈیشل اسٹامپ کیو آر کوڈ، بار کوڈ اور16ہندسہ کے منفرد شناختی نمبر کے ساتھ وائٹ پیپر پر جاری ہوں گے جو3جنوری2022ء سے صوبہ بھر میں نافذ العمل ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں