پاکستان نے 74 سالوں میں پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 74 سالوں میں پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا، ڈائیمنڈ جوبلی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست، پاکستان نے 2 گول کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو تاریخی 2-0 سے شکست دے کر چیمپئن بن گیا ہے۔ شائق دوست کی شاندار اوور ہیڈ کک اور ہارون حامد کے آخری لمحات میں کیے گئے بہترین گول نے اس رات کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے کسی خود مختار انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert