اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔پاکستان، انڈیا، ساوتھ افریقہ اور انڈونیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی برقرار رکھی گئی ہے، اس سلسلے میں اماراتی حکومت نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، ہدایت نامے کے مطابق 8 مختلف کیٹگریز کے حامل مسافر ہی امارات کا سفر کرسکیں گئے۔ ذرائع کے مطابق یکم اگست سے مخصوص افراد کو ہی امارات داخلے کی اجازت ہو گی۔ 8 مختلف کیٹگریز کے حامل مسافر ہی امارات کا سفر کرسکیں گئے۔
پابندی والے ممالک کے دبئی ایکسپو 2020 کے شرکاء اور سپانسر امارات کا سفر کر سکیں گئے، پابندی والے ممالک میں رہائش پذیر یو اے ای کے رہائشی امارات کا سفر کر سکیں گے۔سفارتی عملہ، تجارتی وفود اور سٹیٹ گیسٹ کو بھی یو اے ای جانے کی اجازت ہو گی جبکہ گولڈ اور سلور ریڈیڈنسی پرمٹ کے حامل مسافر اور بیرون ملک ائیرلائنز کا عملہ سفر کرنے کا اہل ہو گا۔ مسافروں کے لیے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی ہو گا۔ مسافروں کو یو اے ای پہنچنے کے بعد 10 روز کے لیے قرنطینہ رہنا ہوگا۔ دوران فرنطینہ مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ ڈیوائس پہنا لازمی ہو گا۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…