آپ کا وزیراعظم برانڈڈ ہے جو چور ڈاکو نہیں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آپ کا وزیراعظم برانڈڈ ہے جو چور ڈاکو نہیں،اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے،اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں ،آپ کا لیڈر ان کے لیڈرز جیسا نہیں ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی .

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،

آئندہ مہینے مزید مہنگائی کم ہو گی،عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اکانومی کی صورتحال بہتر ہے،وزیراعظم نے معاشی صورتحال عوام کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اکانومی کے اعدادو شمار عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں،ہمیں اکانومی تباہ کن حال میں ملی جس کا کافی حد تک بہتر کیا جا چکا ہے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آپ کہتے کہ اکانومی بہتر اور اپوزیشن اکانومی کے خلاف حکومت پر تنقید کرتی ہے، اپوزیشن کو کسی صورت اثر انداز نہ ہونے دیں،عوام کو حقائق بتائیں . ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو آئندہ ماہ مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بھی بتائیں، ہماری معاشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، آپ کا وزیراعظم برانڈڈہے جو چور ڈاکو نہیں،اپوزیشن اپنے چور، ڈاکو اور کرپٹ رہنماوں کو تحفظ دیتی ہے،اپوزیشن کو کسی صورت حاوی نہ ہونے دیں، انہیں آئینہ دکھائیں،آپ کا لیڈر ان کے لیڈرز جیسا نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں