ڈی ایس پی لیگل سینٹرل پولیس کراچی ساجد گجر کا ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول ہسپتال کے کالج آف نرسنگ کا خصوصی دورہ

کالج کی پرنسپل خیرالنساء سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی ایس پی لیگل ساجد گجر نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے جاری فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال


کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی لیگل سینٹرل پولیس کراچی ساجد گجر کا ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول ہسپتال کے کالج آف نرسنگ کا خصوصی دورہ کیا اور کالج کی پرنسپل خیرالنساء سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی ایس پی لیگل ساجد گجر نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے جاری فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور انسان دوست مقصد میں تعاون پر خیرالنساء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انہوں نے نرسنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا پہلا نرسنگ ایوارڈ ملنے پر خیرالنساء کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

WhatsApp
Get Alert