عمران خان پمز ہسپتال منتقل


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان پمز ہسپتال منتقل ، بانی تحریک انصاف کو سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے ہسپتال لے جایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اڈیالہ جمعرات کی شب اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔ انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں راولپنڈی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو پمز ہسپتال لے جانے کیلئے اسلام آباد لے جایا گیا۔
دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔ رابطہ حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے کیا گیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ہم نے بارہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے تاکہ ہدایات لے سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں آپ نے کمیٹی بنائی لیکن صرف دو اجلاس ہوسکے، ہم اگر مگر کے بغیر اس ایوان کے ساتھ ہیں لیکن گزشتہ 34 ہفتوں سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنے نا اہل ہونے والے لوگوں کو مس کر رہے ہیں، آپ ہمارے تحفظات سنیں ہماری آواز نہ دبائیں، ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخطاب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ رولنگ دیں تاکہ ہماری ملاقات ہوسکے، ہم ایوان سے واک آؤٹ کررہے ہیں اور فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert