سموگ کی روک تھام کے لئے بلندو بالا عمارتوں کی چھتوں پر شجرکاری کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کے لئے ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کے آفس میں ایک اہم اجلاس چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کثیر المنزلہ عمارتوں پر شجرکاری مہم تیزکی جائے گی اوربلند وبالا عمارتوں کی چھتوں اور بالکونیوں پر پلانٹیشن کوضروری قراردیاجائے گا ۔

عمارتوں کی چھتوں پر پلانٹیشن کے حوالے سے ٹیپا ، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھرپور معاونت کریں گے۔ ا نہوںنے بتایا کہ بلند عمارتوں کی چھتوں پر شجرکاری سے سموگ اور آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اجلاس میںکمشنر آفس، پی ایچ اے،روڈا،ڈی ایچ اے ،ایل سی بی ،ایم سی ایل ، ٹریفک پولیس،محکمہ جنگلات اور دیگر اداروں کے نمائندوں کی شرکت۔