سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملک کے غریب ترین رکن پارلیمنٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملک کے غریب ترین جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دوہزار ٹیکس دیکر سابق وزیر اعظم سے برتری حاصل کر لی ہے ،ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق سال 2019میں ملک کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا تھا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوہزار جمع کروا کر سید یوسف رضا گیلانی سے برتری حاصل کی ہے ،دونوں رہنمائوں کا علاقہ جنوبی پنجاب ہے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سینکڑوں ایکٹر زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ سید یوسف رضا گیلانی منجھے ہوئے سیاستدان کے علاوہ سییکر،وزیر اور وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔