آئی سی سی کا دوہرا معیار: شاہین آفریدی کے بلے باز کو گیند مارنے پر جرمانہ ،محمد سراج صاف بچ نکلے

سنچورین (قدرت روزنامہ)ہندوستانی کرکٹرز کے ساتھ ہمیشہ سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے اثر و رسوخ کی وجہ سے باقی کرکٹ بورڈز سے مختلف سلوک کیا جاتا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران بلے باز کو گیند مارنے کے باوجود سزا سے بچ گئے۔
میچ کے 62 ویں اوور میں ٹیمبا باوما نے سراج کی طرف ایک گیند کا دفاع کیا، پیسر نے گیند اٹھایا اور پروٹیز بلے باز کو دائیں پنڈلی پر مارا۔

ہندوستانی کرکٹر نے معافی مانگی لیکن باوما درد کے مارے کراہتے نظر آئے کیونکہ فزیو بووما کے علاج کے لیے گراؤنڈ پر آئے تھے۔

بھارتی کرکٹر کو سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس حقیقت کے باوجود کہ سراج کی ’غیر ضروری‘ جارحیت سے بووما شدید زخمی ہو سکتے تھے، میچ ریفری نے ان پر کوئی جرمانہ عائد کرنے کے خلاف فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر بنگلہ دیش کے خلاف ایسی ہی حرکت پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔