پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا- ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے- تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 171 روانہ ہو گئی۔افتتاحی پرواز سی165 مسافر روانہ ہوئے۔
سیالکوٹ ائر پورٹ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے مسافروں کو الوداع کیا۔ ائر پورٹ پر افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول بھی تقسیم کئے گئے۔ سیالکوٹ سے دبئی کے لئے براہ راست پروازوں کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے آرام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو نئی پرواز شروع کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر ایک میٹنگ میں ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازوں کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے ۔
زیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے ائر پورٹ سے مسافروں کو رخصت کیا،سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقہ جات کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آ گئی ہے۔ پی آئی اے پاکستان کے مختلف شہروں سے ہفتہ وار 31 پروازیں دبئی کے لئے چلا رہی ہے۔ سی ای او ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے پاکستانی شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بڑے شہروں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

4 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

10 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

25 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

33 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

40 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

46 mins ago