پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی پروازوں کا آغاز کر دیا- ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے- تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 171 روانہ ہو گئی . افتتاحی پرواز سی165 مسافر روانہ ہوئے .


سیالکوٹ ائر پورٹ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے مسافروں کو الوداع کیا . ائر پورٹ پر افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں میں پھول بھی تقسیم کئے گئے . سیالکوٹ سے دبئی کے لئے براہ راست پروازوں کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ائر لائن اپنے ہم وطنوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے .

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے آرام کا ہر ممکن خیال رکھا جائے انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کو نئی پرواز شروع کرنے پر مبارکباد دی . اس موقع پر ایک میٹنگ میں ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا . پی آئی اے کی سیالکوٹ سے دبئی کے لئے ہفتہ وار دوپروازوں کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے .
زیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے ائر پورٹ سے مسافروں کو رخصت کیا،سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقہ جات کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آ گئی ہے . پی آئی اے پاکستان کے مختلف شہروں سے ہفتہ وار 31 پروازیں دبئی کے لئے چلا رہی ہے . سی ای او ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے پاکستانی شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے . انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بڑے شہروں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں