وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے 78 پیسے برقرار ہے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق وفاقی بجٹ 2026-27 کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 2.0 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کا آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس 2828 ارب رہنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676 ارب روپے سے زائد مقرر ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال نیچرل گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کا ہدف 70 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کروڈ آئل پر رائلٹی کا ہدف 45 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق نیچرل گیس پر رائلٹی کا ہدف 95 ارب روپے اور کروڈ آئل پر ونڈ فال لیوی کا ہدف 17 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کا ہدف 3 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بجٹ دستاویز کے مطابق گیس پر ونڈ فال لیوی کا ہدف ایک ارب 12 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اگلے مالی سال کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا ہدف 50 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس لیوی کا ہدف 15 ارب 73 کروڑ مقرر کیا گیا ہے۔
