سوات، ایبٹ آباد، چترال اور مری میں شدید برفباری، کئی مقامات پر راستے بند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایبٹ آباد، مری اور شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر شدید برفباری ٗ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، نتھیاگلی میں 2 انچ، کالام میں 6 انچ، مالم جبہ میں 2 انچ اور گلیات میں ایک سے ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اورکزئی اور وزیرستان کی طرح خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم کا صدر مقام پارا چنار برف باری کے حسین مناظر اور ہر طرف برف ہی برف کے خوبصورت

نظاروں کے بعد مزید نکھر گیا ہے۔ برفباری کے بعد نوجوان خصوصاً سیاح میکے زیڑان، شلوزان، تری منگل، پاڑہ چمکنی اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں اور دلکش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر رہے ہیں۔ادھر برفباری کے باعث مری جانے والی سڑک مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہے جبکہ اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہو چکے ہیں۔برفباری شروع ہوتے ہی نوجوان طبقہ سیاحتی مقامات کا رخ کرکے فرصت کے لمحات برف سے ڈھکے حسین وادیوں میں گزارنے پہنچ گیا ہے، قبائلی باشندوں کا کہنا ہے کہ بہت مزہ آرہا ہے کیونکہ کافی عرصے بعد برف کو دیکھ رہے ہیں۔مزید بر آں بالائی علاقوں کی سیر کو گئے شہریوں نے بھی حکومت سے پاراچنار کے سیاحتی مقامات پر توجہ دینے اور اس کی خوبصورتی کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

8 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

14 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

23 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

28 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

37 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

43 mins ago