ایف سی ہسپتال کوئٹہ میں پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر نصیر احمد کاکڑ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور طبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف سی ہسپتال میں گلے کے ٹانسلز کا ایک پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دے دیا۔ آپریشن کے بعد مریض کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یابی اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ ایک حساس اور پیچیدہ نوعیت کا کیس تھا، جسے کامیابی سے مکمل کرنا ایک بڑا طبی چیلنج سمجھا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر نصیر احمد کاکڑ اور ان کی ٹیم نے جدید طبی طریقہ کار اور بھرپور مہارت کے ذریعے آپریشن کو کامیاب بنایا، جس پر مریض کے اہل خانہ نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
شہری حلقوں نے اس کامیابی کو کوئٹہ کے طبی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی موجودگی صوبے کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ لوگوں نے ڈاکٹر نصیر احمد کاکڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور مریضوں کے ساتھ مخلصانہ رویہ قابلِ ستائش ہے۔

WhatsApp
Get Alert