ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی کارروائی، سات اشتہاری ملزمان گرفتار


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب سات اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert