آبنائے ہرمز جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی: ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایران کیساتھ طے پانے والے معاہدے کو ایک عظیم معاہدہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ یہ پورے خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نےکہا کہ ماضی میں کئی صدور ایران کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام رہے تاہم ان کے مطابق موجودہ پیش رفت پہلی بار حقیقی امن کی جانب عملی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو باضابطہ طور پر کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بحری نقل و حرکت اور عالمی تجارت بحال ہو سکے، ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز جمعہ کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد کھل جائے گی،

WhatsApp
Get Alert