فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیاکیلئےکردکھایا، محسن نقوی کا ایران امریکا ڈیل پر بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکا معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئےکہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بارپھرکردکھایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بارپھرکردکھایا، اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے لیےکردکھایا۔
He did it. Again.
Not just for his country this time, but for the world. pic.twitter.com/gUxrtIWkE0
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) June 14, 2026
یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
وزیراعظم نے معاہدے کیلئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔
