مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود برقرار رہنے کی توقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کااعلان کرے گا۔ مارکیٹ سروے کے مطابق بیشتر ماہرین شرح سود برقرار رہنے کی توقع ظاہر کر رہے ہیں تاہم کچھ ماہرین نے شرح سود میں آدھے فیصد اضافے کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اشاریوں اور جیو پولیٹیکل صورتحال کا جائزہ لے کر شرح سودکے تعین کا فیصلہ کرے گی۔
معاشی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کی آخری اور بجٹ کے فوری بعد آنے والی یہ مانیٹری پالیسی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس وقت ملک میں بنیادی شرح سود 11.5 فیصد ہے جبکہ اس سے قبل مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور حالیہ بزنس فرینڈلی بجٹ اس فیصلے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
مارکیٹ سروے کے مطابق بیشتر ماہرین شرح سود برقرار رہنے کی توقع ظاہر کر رہے ہیں تاہم کچھ ماہرین نے شرح سود میں آدھے فیصد اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert