جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے
کراچی (قدرت روزنامہ)ٹی وی میزبان، اسکالر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے-سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خا ن اور ریاست مدینہ پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں-
خان صاحب کو شرم نہیں آتی؟
خان صاب کو شرم ہوتی تو آتے۔ عامر لیاقت
لیکن فکر ناٹ
معافی مانگ لی ہے عامر لیاقت بھائ نےخان صاب اپنی صفوں میں شامل ان بے غیرتوں کو پہچانئے جو عامر لیاقت جیسے لوگوں کی پیٹھ پر ہیں@ImranKhanPTI
pic.twitter.com/vRhSz8FpGx— 𝐒𝐈𝐌𝐌 (@Silent_deserts) January 3, 2022
ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کہتے ہیں کہ میں الفاظ کا بہت نپا تلا آدمی ہوں میرے لئے یہ لفظ بہت اہم ہے مدینہ،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مسجد مدینہ گرا رہے ہیں-
ویڈیو میں کسی نے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے آپ اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ جس پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے –
ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ اس حوالے خان صاحب نے ابھی تک تو کوئی ایکشن نہیں لیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی کہ وہ مسجد کےخوالے سے کوئی بات کریں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو شرم ہوتی تو آتی ناں-
عامر لیاقت گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہتا ہے مداری ٹائپ ہے جہاں چار لوگ اکٹھے دیکھتا وہیں جا کر انکی طرف ہو جاتا ہے ۔۔۔۔کسی کام کا بندہ نہیں ہے بس مداری ہے ۔۔۔
— سادہ پاکستانی (@Tabdeeli_Lover) January 3, 2022
ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے عامر لیاقت پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ قبضے کی زمین پر مسجد بنائی گئی ہے اس کا جھگڑا ہے ناجائز زمین پر مسجد بنانا کہاں کا اسلام ہے-
زمین کا مسئلہ ہے تو کورٹ جائیں
اگر کورٹ اسٹے آرڈر دیتی تو ٹھیک ہے
قبضے کی زمین پر مسجد بنانا کہاں کا اسلام ہے— 𝐒𝐈𝐌𝐌 (@Silent_deserts) January 3, 2022
ناجائز زمین پر مسجد بنائ گئ ہے
اس کا جھگڑا ہے— 𝐒𝐈𝐌𝐌 (@Silent_deserts) January 3, 2022
دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت نے صفائی پیش کی کہا کہ میرا خان صاحب سے رشتہ ایسا ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا جو بھی میری بات آپ کو بُری لگی ہے یقیناً وہ بُری لگنی بھی چاہیئے لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بُری بات ہے میں نے یہ بھی کہا تھا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے پھر آ کر وہاں خطاب کرتا ہے رسول کی بات کرتا ہے میری اس ویڈیو کودرمیان میں سے کاٹ کر وائرل ویڈیو میں اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود میں سب پی ٹی آئی رہنماؤں سے معذرت خواہ ہوں-
وزیر اعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں@ImranKhanPTI pic.twitter.com/0tAXvHbjJT
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 3, 2022
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں خان صاحب سے بھی معافی مانگتا ہوں اور ان کے پاس جا کر بھی معافی مانگوں گا ان کا عامر ایسا نہیں ہے ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے دل سے محبت کرتا ہے-عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں-