پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا –

 سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

دوسری جانب کورونا کی پانچویں لہرکے حوالےسے این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 3 دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسز تھے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے دسمبر میں اومی کرون ٹیسٹ کرنے کیلئے 351 ٹیسٹ کیے گئے، 351 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے، لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہونگی وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں7ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دی-

قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اجلاس میں کورونا کیسز کے اعداد وشمار،ویکسی نیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات پراتفاق کیا، اجلاس میں کورونا کیسز کے پھیلا و کا بھی جائزہ لیا گیا-

یادر رہے کہ نئےسال کے آغاز پر،دنیا بھر میں فلائٹس آپریشن میں مشکلات کا سامنا دیکھنے میں آیا ہے ،اومی کرون اور موسم کی خرابی،اتوار کے روز 4ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، منسوخ پروازوں میں آدھے سے زائد امریکا کی پروازیں شامل ہیں دنیا بھر میں 11ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں. پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ مسافر لوڈ کا زیادہ ہونا بھی ہے،پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد کئی ممالک نے فضائی سروس بند کر دی –

جرمنی کے بحری جہاز میں کورونا پھیل گیا،بحری جہاز کو پرتگال کے ساحل پر روک دیا گیا،بحری جہاز میں سوار 3 ہزار کے قریب سیاح پھنس گئے، بحری جہاز میں موجود عملے کے19 ارکان سمیت 52 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی سیاح سال نو کا جشن منانے جزیرے پر جارہے تھے-