پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں 2 پائلٹس شہید ہوئے ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گرکرتباہ ہوا، فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہ عباسی حادثے میں شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے دونوں پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی وطن کے لیے قربانی کو سلام پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا اور پوری قوم کو ان کی بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ زخمیوں کی ہر ممکن طبی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔
