شہباز شریف اگلے وزیراعظم ۔۔۔جبکہ نواز شریف کا مستقبل کیا ہو گا؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ میں نواز شریف موجود ہوں . انہوں ںے کہا کہ متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں،برطانوی عدالتوں نے بھی شہباز شریف کوکلین چٹ دی ہے .

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف گیارہ ماہ جیل میں گزار چکے ہیں . حکومت ہر حربہ آزما چکی ہے لیکن ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں . انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جوحلف نامہ دیا تھا وہ نوازشریف کی صحت سے مشروط ہے . ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے . سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شفاف اورمداخلت سے پاک انتخابات ہمارامطالبہ ہیں . انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مریم نواز کا کردار بہت اہم ہے . خرم دستگیر نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف تو خود ایک منٹ بھی لندن میں رہنا نہیں چاہتے .

لیکن ان کی صحت اور زندگی پارٹی کی اولین ترجیح ہے . انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ نواز شریف تب ہی وطن واپس آئیں جب ان کی صحت کے معاملات حل ہو جائیں . اور جب ڈاکٹرز ان کو سفر کی اجازت دے دیں . انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل بھگتنے کو تیار ہیں جبکہ نیب ان کے خلاف کچھ بھی نہیں نکال سکا . انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں . کوشش ہے کہ منی بجٹ کے نقصانات پر ہم ان کو قائل کر لیں . واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق خبریں آج کل زیر گردش ہیں جس پر بحث بھی کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں