شدید برفباری اور بارشیں ۔۔ سکولز بند ۔۔ ایمرجنسی نافذ کردی گئی، تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے ؟ جانیے تفصیل

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف ریاستوں میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی . امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 9 انچ برفباری کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی اوراسکول بند کردئیے گئے .

سڑکوں پربرف کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہوگئی . ورجینیا اور میری لینڈ میں بعض مقامات پر 12 انچ برف ریکارڈ کی گئی .

شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے . برفباری سے بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثرہوا . سڑکوں اورگھروں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے . شدید موسم کی وجہ سے درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوئیں اورسیکڑوں مسافرائیرپورٹس پرپھنس گئے . محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں