محرم الحرام کا چاند نظرآیا یا نہیں؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ کو ہوگی، مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کر دیا۔
محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کےلئے سپارکو نمائندگان نے شرکت کی، اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم محرام 17جون کو ہوگی ،10محرم الحرام 26جون کو ہوگا ۔
