امریکا کی جانب سے ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں جھوٹی خبر ہے: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کو 3 سو ملین ڈالرز دینے کی باتیں جھوٹی خبر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو 3سو ملین ڈالر دینے کی جھوٹی خبر ڈیموکریٹس نے پھیلائی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نےاتفاق کیا ہے کہ اس کے پاس کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔
