‘مریم باجی نے پاپا اور ن کو تباہ کرکے 2چینلز پر جانبداری کا الزام بھی لگا دیا ’
(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ مریم باجی نے پہلے پاپا اور ن کو تباہ کیا، پھر2بڑے چینلز پر جانبد اری کا الزام لگا کر ان کو بدنام کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ بڑے بڑے صحافیوں کے بارے غلط زبان استعمال کرکے آزادی صحافت کو تگڑا کیا اور لفافے کے بعد اب آزادی صحافت کو ٹوکری میں ڈال دیا۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ باجی جدوں وی بولے گی کمال ای بولے گی،شکریہ باجی۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سینئیر رہنما پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
اس مبینہ آڈیو میں دو نیوز چینل کے سینئرصحافیوں پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔