سیاسی کلچر کو آلودہ کرنے کا ذمہ دارعمران خان اور انکا سپورٹرمافیا ہے ، خواجہ سعد رفیق

(قدرت روزنامہ)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی کلچر کو آلودہ کرنے کا ذمہ دارعمران خان اور انکا سپورٹرمافیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس دھائی میں پاکستان کے سیاسی جمہوری کلچر کو جھوٹ، انتقام اور سازش سے آلودہ کرنے کا ذمہ دارعمران خان اور انکا سپورٹرمافیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حصول اقتدار کیلئے انہوں نے ماضی کی مردہ اور بدبودار روایتیں پھر زندہ کیں ، انکی ہوس اقتدارنے ملک کو20برس پیچھے دھکیل کرعدم استحکام سے دوچار کردیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ منتخب حکومت گرانے کیلئے مافیا کندھے پیش نہ کرتا توسازشی کامیاب نہ ہوسکتے ، نظریہ جبراورنظریہ ضرورت دفن ہوجاتا ، ملک میں ووٹ کے ذریعےآنےجانے کاعمل جاری ہوجاتا مگرعمران مافیا نے نیم مردہ فتنوں کونئی زندگی عطا کی۔؎

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسکا کفارہ تویہی لوگ ادا کرینگے مگرریاست کو ناقابل تلافی نقصان ھوچُکا۔