کن پاکستانیوں کو آج بری خبر اور کن کو آج اچھی خبریں ملنے والی ہیں ؟ ستاروں کا احوال کہنے والوں نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل::: صورتحال آج بھی اچھی ا ور آپ کے حق میں جا ہی ہے۔ ان شاءاللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں سے نکلنے کا امکان ہے چھوٹی رقم بھی ہاتھ ضرور لگے گی فکر نہ کریں۔۔۔برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی::: آپ کے پیٹ میں کوئی بات ٹھہر ہی نہیں رہی۔ آپ اوپن
ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات میں آ جاتے ہیں اور اپنے دشمن بھی خود ہی پیدا کر لیتے ہیں۔ آج آزمائشی سا دن ہے۔۔۔برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون::: کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں آپ جانتے نہ ہوں۔ پہلے اچھی طرح یقین کر لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ اور آج غیروں پر تو ہرگز ہرگز یقین نہ ہی کریں۔۔۔برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی:::: لوگوں پر بھروسہ نہ کریں۔ اپنے اللہ پاک پر یقین رکھیں وہ ہی ہے۔ جو آپ کو ہر پریشانی سے نکال سکتا ہے۔ آج مالی طور پر ایک بہتری کی خبر ملنے کی امید نظر آئی بھی ہے۔۔۔۔برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست:::: صورتحال بدستور آپ کے حق میں بہتر نظر آ رہی ہے۔ اس لئے جو چانس ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز مت جانے دیں اور اس اچھے وقت سے کسی نہ کسی طرح فائدہ ضرور اٹھائیں۔۔۔۔برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر:::::: اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور کانوں سے سنیں پھر کسی بات پر یقین کریں۔ شک سے صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے اور آپ ویسے ہی شکی مزاج واقع ہوئے ہیں اب خود فیصلہ کریں۔۔۔۔برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبرـ:::: کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہیں۔ جس میں کسی نقصان کا ذرا سا بھی شک ہو اور پھر خبردار کیا جا رہا ہے کہ آپ قانونی معاملات میں نا آئیں اور اپنے جذباتی پن کو بھی کم کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر::: آج وہ رکاوٹ ختم ہونے کا امکان ہے جو کافی دنوں سے آپ کو تنگ کر رہی تھی۔ آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے کا امکان اور آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ اطلاع ملے گی۔ ۔۔۔برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر::: ایک اہم مقصد میں کامیابی ملنے کا امکان اور جو بات کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی اس کا بھی حل ملے گا۔ عرصہ دراز سے نوکری روزگار کی تلاش کرنے والوں کی مشکل حل ہو گی۔۔۔برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری::: دوسروں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن خراب مت کریں جو بھی کرنا ہے عقل کا استعمال کر کے کرنا ہے۔ آج ایک مالی فائدے ملنے کا امکان اور بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کا چانس ہے۔۔۔۔برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری::: ملازمت پیشہ افراد کے لئے اچھا دن ہے۔ آپ کو خوشخبری دے گا۔ معاملات میں خرابی کو دور کر ئے گا۔ اور آج ان شاءاللہ آپ کو مالی حوالے سے بھی اہم خبر ملنے کی امید ہے۔۔۔۔برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ:::: آپ زیادہ فکر مند نہ ہوں صورتحال بری نہیں ہے۔ آپ نے خود اپنے معاملات خراب کئے ہوئے ہیں۔ ان کو چیک کر کے اصلاح کر لیں۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللہ۔