’جوانی جان من حسیں دلربا‘ گانے پر زارا نور عباس کا ڈانس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، اداکارہ کی ایک اور ویڈیووائرل ہوئی جس میں وہ ایک گانے پر رقص کررہی ہیں اور ان کے ساتھ صدف کنول، شہروز سبزواری بھی ہیں۔تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارؤں کی جانب سے اپنے چاہنے والوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنے کے سوشل میڈیا کا سہارا موجود ہے جس کے ذریعے وہ اپنی تصاویر،سیروتفریحی کے حوالے سے بتاتی نظر آتی ہیں، شوبز انڈسٹری کی معررف اداکارہ زارا نور عباس جن کو مشہور ڈرامہ’ عہد وفا’ سے کافی شہرت ملی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول ہیں۔

انسٹاگرام پر بنے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ زارا نور عباس عینک لگائے اور سیاہ رنگ کی شرٹ پہنے بالی ووڈ کی فلم” نمک حلال’ جو کہ 1982 میں ریلیز ہوئی اس کے مشہور گانے’ جوانی جان من حسیں دلربا’ پر ڈانس کررہی ہیں جبکہ صدف کنول اورشہروز سبزواری بھی جھوم رہے ہیں۔ سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اداکارہ اسماء عباس نے اس گانے کو اپنی خوبصورت آواز میں گایا۔قبل ازیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید، بہروز سبزواری،روبینہ اشرف کے علاوہ دیگر سلیبرٹیز نے بھی اسی پارٹی میں ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں صبا حمید کے خوبصورت ڈانس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’طاقت دیکھو! جب سینئرز ڈانس فلور پر موجودہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@humtum614)