کترینہ کیف کو مداحوں نے ’پیاری بھابھی‘ قرار دیدیا

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے مداحوں نے پیاری بھابھی قرار دے دیا ہے .

کترینہ کیف کےدیور سنی کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں .

اُنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک بادشاہ کی طرح کا پوز، ایک جنگجو کی طرح کا لباس‘ .

کترینہ کیف نے سنی کوشل کی ان تصویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وائب ہے،  وائب ہے‘ .

جس پر سنی کوشل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ اسی لیے تو ہائپ (چرچہ) ہے‘ .

جیسے ہی کترینہ کیف نے اپنے دیور کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا ویسے ہی اُن کے مداحوں نے اُن کے کمنٹ پر مختلف دلچسپ تبصرے کرنے شروع کردیے .

ایک صارف نے لکھا کہ’بھابھی دیور کو داد دے رہی ہیں‘ .

ایک اور صارف نے اداکارہ کو (cutest bhabhi) پیاری بھابھی قرار دے دیا .

واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئےہیں .  

. .

متعلقہ خبریں