امریکہ ایران کشیدگی میں کمی عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت، پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ” سیاسی و عسکری قیادت کی مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کا مثبت اور ذمہ دار تشخص اجاگر ہوا، بلوچستان عوامی پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی اور امن معاہدے کی کامیابی کو عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بھی وقت ایک بڑے تصادم اور تباہی کا سبب بن سکتی تھی، تاہم پاکستان کی بروقت، دانشمندانہ اور مؤثر سفارتی کوششوں کے باعث نہ صرف جنگ کے بادل چھٹ گئے بلکہ امن و استحکام کی راہ بھی ہموار ہوئی وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ، اور مربوط قیادت نے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت، ذمہ دار اور امن پسند کردار کو اجاگر کیا سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں، مؤثر سفارتکاری اور حکمت عملی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پایا گیا جو ایک بڑی عالمی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے انہوں نے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور استحکام کے فروغ کا حقیقی داعی ہے انہوں نے کہ پاکستان کی امن دوست پالیسی اور فعال سفارتکاری نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور عالمی برادری کو یہ پیغام ملا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی کشیدگی کے بجائے امن اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور دنیا کو ایک محفوظ اور پرامن بنانے میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔
