گلگت بلتستان الیکشن میں 4 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گلگت بلتستان الیکشن میں 4 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ سماء نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے الیکشن میں جیتنے والے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں چاروں ارکان نے علیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئی پی پی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
ان آزاد اراکین میں جی بی 23 گانچھے سے انورعلی ، جی بی 24 گانچھے سے اسد شفیق، جی بی 15 دیامر سے محمد دلپزیر اور جی بی 21 غذر سے امان علی شامل ہیں ۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے چاروں نومنتخب ارکان کا خیر مقدم کرتے ہیں، گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات محنت کریں۔ گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر اور سیاحت میں بہتری کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے ، بہتری کے لئے صحت ، تعلیم ، آئی ٹی اور روزگار کی فراہمی اہم شعبے ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert