فیفا ورلڈکپ: ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

بوسٹن(قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ میں ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت ناروے نے عراق کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں ایک کے مقابلےمیں 4گول سے شکست دے دی۔
بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ناروے اور عراق کے درمیان پہلا ہاف دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ۔
اس ہاف میں شائقین کو تیز اور اٹیکنگ فٹ بال دیکھنے کو ملی۔ میچ میں اسکورنگ کا آغاز ناروے نے کیا جب اُن کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 29ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔
FULL-TIME 🇮🇶 1-4 🇳🇴
NORWAY MARK THEIR WORLD CUP RETURN WITH A STATEMENT WIN! 🔥🏆
ERLING HAALAND STEALS THE SHOW WITH A BRACE ON HIS WORLD CUP DEBUT AS THE VIKINGS TAKE ALL THREE POINTS! 🇳🇴⚽🤖 pic.twitter.com/9IoxIZjiw2
— World Cup 2026 (@ofootball__) June 17, 2026
صرف 10 منٹ بعد عراق کے ایمن حسین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل ہالینڈ ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دکھائی دیے اور ٹیم کو پھر سے برتری دلادی۔وقفے تک مقابلہ 1-2 سے ناروے کے حق میں تھا۔
کھیل کے 76 ویں منٹ میں اوسٹی گارڈ نے ناروے کیلئے تیسرا گول کردیا اور آخری لمحات میں عراق کے ایمن حسین کی جانب سے کیے گئے اون گول کے سبب ناروے نے 1-4 کی برتری حاصل کرلی، میچ کا خاتمہ اسی اسکور پر ہوا۔
