جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی بے رخی، مودی منہ تکتے رہ گئے، ویڈیوز وائرل


فرانس(قدرت روزنامہ)جی سیون سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر بھارتی میڈیا میں بھی موضوع بحث بن گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان 16ماہ بعد ہونے والی ملاقات ٹرمپ کی بے نیازی کی حد تک بے رخی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی۔

یہ ملاقات فرانس میں جی سیون ممالک کی سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی لیکن 489 دنوں کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وہ گرم جوشی نظر نہیں آئی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے میٹنگ ہال میں داخل ہونے کے بعد ہاتھ ملایا اور مختصر بات چیت کی لیکن ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا۔

بعد ازاں جب تمام لیڈر گروپ فوٹو کے لیے میٹنگ ہال سے نکلے اس دوران بھی وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک فاصلہ نظر آرہا تھا۔

WhatsApp
Get Alert