لاہور(قدرت روزنامہ) پی سی بی نے ایوارڈز 2021 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی، فواد عالم اور حسن علی کوایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے .
پی سی بی نے قومی کرکٹ کے کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی میں بھارت کے خلاف 79 رنز کی اننگز کی بدولت نامزد کیا ہے .
We still have more categories to reveal. Many thrilling performances in the Test cricket format, here are the stars who made it to the nominations for "Test Cricketer of the Year". Who do you want to lift the iconic trophy this time? #PCBAwards pic.twitter.com/4FTIjfuepG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف محمد رضوان نے 55 گیند پر 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم یہ میچ 10 وکٹ سے جیت گئی تھی . دوسری جانب ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کے لئے چار نامزدگیاں ہوئی ہے جس میں : بابر اعظم، فخرزمان، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں .
جبکہ فواد عالم کی جنوبی افریقہ کےخلاف سنچری کو کیٹگری کا حصہ بنایا گیا، یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز تھے .
The "Emerging Cricketer of the Year" award is designed to recognise and celebrate young talent. Here are the nominees for this category. Who's your favourite pick? pic.twitter.com/e9zGraEZkA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2022
فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے . اس کے علاوہ حسن علی کی جنوبی افریقہ کے خلاف 10وکٹیں بھی فہرست میں شامل ہیں، حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں نئی گیند سے جنوبی افریقی کی ٹیم کو سنبھلنے ہی نہیں دیا .
حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دن میں پانچ وکٹ حاصل کی جس کے بعد وہ دس وکٹیں لینے والے بن گئے . شاہین آفریدی کی بھارت کے خلاف تین وکٹوں پر نامزدگی کی گئی، شاہیں شاہ نے آئی سی سی میں بھارت کی اہم وکٹیں اپنے نام کی تھی انہوں نے بھارت کے اوپنر کو پہلے اوور میں پولین بھیجا تھا . ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸرکیلئے ارشد اقبال,اعظم خان ,محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں .